چور کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی چوری کرنے کی کوشش، جیسے ہی دروازہ کھولا اور ایسا شرمناک ترین منظر کہ دیکھ کر خود ہی دُم دبا کر بھاگنے پر مجبور ہوگیا

چور کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی چوری کرنے کی کوشش، جیسے ہی دروازہ کھولا اور ایسا ...
چور کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی چوری کرنے کی کوشش، جیسے ہی دروازہ کھولا اور ایسا شرمناک ترین منظر کہ دیکھ کر خود ہی دُم دبا کر بھاگنے پر مجبور ہوگیا

  

لندن(نیوز ڈیسک)جرائم پیشہ افراد انتہائی خطرناک ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہر کوئی ان کا سامنا کرنے سے ڈرتا ہے، مگر برطانیہ میں ایک کار چور کو دوران واردات ایسا منظر دیکھنا پڑ گیا کہ بیچارے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے اور سرپر پاﺅں رکھ کر وہاں سے بھاگ نکلنے پر مجبور ہو گیا۔

اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ حیرتناک واقعہ سکیورٹی کیمروں کی سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک کے کنارے ایک گاڑی کھڑی ہے اور ایک کار چور دھیرے دھیرے چلتا ہوا اس کے قریب آتا ہے۔ وہ کار کے درواز کے قریب جھک کر انتہائی مہارت کے ساتھ ایک لمحے میں کار کا دروازہ کھول دیتا ہے، لیکن یہ دیکھ کر اس کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں کہ کار کے اندر ایک برہنہ جوڑا ناقابل بیان حالت میں موجود تھا۔ کار چور اس منظر کی تاب نہ لاتے ہوئے تیزی سے پیچھے ہٹتا ہے اور دوڑ لگادیتا ہے۔

”دنیا بھر کے مردوں کو یہ ایک چیز سکھا سکھا کر میں نے چند ماہ میں ہی کروڑوں روپے کما لیے“ نوجوان نے اپنی دولت کا ایسا راز بتا دیا کہ جان کر ہر پاکستانی مرد ابھی اس سے بات کرنے کی کوشش کرے گا

اسی دوران کار کے اندر سے ایک ننگا آدمی برآمد ہوتا ہے اور جلدی سے اپنی پتلون پہننے کی کوشش کرتا ہوا چور کے پیچھے بھاگتا ہے۔ بعدازاں اس شخص نے پولیس کو شکایت درج کرواتے ہوئے بتایا کہ چور اس کی گاڑی کے قریب آیا اور اس سے پہلے کہ وہ سنبھل پاتے اس نے دروازہ کھول دیا۔ اس شخص کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے وہ گاڑی کے اندر تھا ورنہ اس کی گاڑی چوری ہو جاتی۔ جب پولیس نے پوچھا کہ وہ گاڑی کے اندر کیا کررہا تھا تو اس نے جواب دینے سے گریز کیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس