ایشا دیول نے’’ ننھے مہمان‘‘ کی آمد سے چند روز قبل اپنے شوہر کے ہمراہ فوٹو شوٹ کروا کے سب کو حیران کر دیا

ایشا دیول نے’’ ننھے مہمان‘‘ کی آمد سے چند روز قبل اپنے شوہر کے ہمراہ فوٹو ...
ایشا دیول نے’’ ننھے مہمان‘‘ کی آمد سے چند روز قبل اپنے شوہر کے ہمراہ فوٹو شوٹ کروا کے سب کو حیران کر دیا

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فلموں کی مشہور جوڑی دھرمیندر اور ماضی کی ڈریم گرل ہیما مالنی کی بیٹی اور سنی دیول اوربوبی دیول کی بہن ایشا دیو ل جلد ہی ماں بننے والی ہیں ،ایسے میں ایشا دیول نے اپنے شوہر بھرت کے ساتھ ’’نئے مہمان ‘‘ کی آمد سے قبل فوٹو شوٹ کروا کے تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کر تے ہوئے سب کو حیران کر دیا ہے،شیئر کی گئی تصاویر میں واضح دکھائی دیتا ہے کہ جلد ہی بھارتی اداکارہ کے گھر نئے مہمان کی آمد ہونے والی ہے ،دوسری طرف ہیما مالنی نے نواسے کی آمد پر خصوصی تیاریاں شروع کر دی ہیں جبکہ ننھے مہمان کے لئے اپنے گھر میں ایک خصوصی کمرہ بھی تیار کروا لیا ہے ۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق مشہور فلمی جوڑی ہیما ماملنی اور دھرمیندر کی بیٹی معروف اداکارہ ایشا دیول نے اپنے شوہر بھرت فسان کے ساتھ تازہ فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں ،سفید اور سرخ رنگ کے دو مختلف فراک پہنے ایشا دیول اپنے شوہر کی بانہوں میں جھول رہی ہیں جبکہ تصویر میں واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے کہ بھارتی اداکارہ بس تھوڑے دنوں ہی دنوں میں اپنے پہلے بچے کو جنم دینے والی ہیں ،دوسری طرف ہیمامالنی جلد ہی اپنی بیٹی کے پہلے بچے کی پیدائش اور اپنے ’’نانی ‘‘ پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہیں ،ہیما مالنی نے اپنے گھر میں ’’نئے مہمان ‘‘ کی آمد پر خصوصی تیاریاں شروع کر دی ہیں جبکہ اپنے گھر میں ننھے مہمان کے لئے ایک خصوصی کمرہ بھی تیار کروا لیا ہے۔واضح رہے کہ ایشا دیول نے گذشتہ کچھ عرصہ سے اپنی ماں کے گھر میں رہائش رکھی ہوئی ہے جبکہ وہ باندرا میں واقع اپنے سسرالی گھر میں بھی وقتا فوقتا آتی جا تی رہتی ہیں ۔ یاد رہے کہ ایشا دیول ہیما مالنی کی سگی بیٹی جبکہ سنی دیول اور بوبی دیول کی سوتیلی بہن ہیں۔

مزید : تفریح