ایران ، پانی پر جھگڑا، ایک شخص جاں بحق،12افراد زخمی

تہران (آئی این پی)ایران میں پانی کے جھگڑے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ۔
فلسطینی اتھارٹی کی غزہ کی پٹی کے مریضوں پر عائد سفری پابندیاں، بروقت علاج کی سہولت نہ ملنے پر ایک اور فلسطینی شیرخوار دم توڑ گیا
غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایران کے شہر خراساں کے قصبے چغتائی میں حفاظتی قوتوں اور دیہاتیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں1 شخص ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔ایران کے محکمہ آبی امور نے مذکورہ دیہات کے پانی کو قریب موجود ایک دیگر دیہات میں لے جانے کیلئے کنواں کھود نے کا کام شروع کر دیا جس پر دیہاتی برہم ہو گئے اور یہ صورت حال جھڑپ میں بدل گئی ۔ ایرانی ماہر اقتصادیات محسن رنانی کا کہنا ہے کہ حکومت،ملک میں پانی کی کمی کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی جو آگے چل کر ایک جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے ۔