وزیر اعظم پاکستان اور لیگی وزرا کی نااہلی کا ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی نے مسترد کردیا

وزیر اعظم پاکستان اور لیگی وزرا کی نااہلی کا ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی نے ...
وزیر اعظم پاکستان اور لیگی وزرا کی نااہلی کا ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی نے مسترد کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے وکلا کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان اور لیگی وزرا و اراکین پارلیمنٹ کی نااہلی کے حوالے سے بھیجا گیا ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی نے مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے وکلاءنے جے آئی ٹی کیخلاف بیان دینے پر وزیراعظم سمیت مسلم لیگ ن کے ارکان پارلیمنٹ کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس بھیجا تھا۔ریفرنس میں وزیر اعظم سمیت ان تمام ارکان کی نااہلی کی استدعا کی گئی تھی لیکن سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ریفرنس مسترد کر دیا ہے۔وکلا کے جانب سے بھیجے گئے ریفرنس میں وزیراعظم، خواجہ سعدرفیق، خواجہ آصف، طلال چودھری، دانیال عزیز، مریم اورنگزیب، محسن رانجھا، طارق فضل چودھری سمیت مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے دیگر ممبران قومی اسمبلی کے نام شامل تھے۔

اعجاز الحق کی وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات، ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

مزید : قومی