لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت،2افراد شہید 10زخمی

لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت،2افراد شہید 10زخمی
لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت،2افراد شہید 10زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) لائن آف کنٹرول پر ضلع بھمبر کے سماہنی سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے ،سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے1 مرد اور خاتون شہید اور عورتوں اور بچوں سمیت 10افراد شدید زخمی ہو گئے۔

وزیر اعظم پاکستان اور لیگی وزرا کی نااہلی کا ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی نے مسترد کردیا
ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری گفتار حسین کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز بھارتی فوج نے سماہنی سیکٹر میں دھندڑ بڑہو چاہی بنڈالہ سیکٹرمیں سول آبادی پر شدید فائرنگ اورگولہ باری کی جس سے عامر ولد منصفداد ساکنہ دھندڑ سماہنی ، یسرا بی بی دختر محمد اقبال ساکنہ گوہڑا شہید ہو گئے جبکہ منصفداد ولد بشارت ساکنہ دھندڑ ہسیداشمریز دختر شمریز نیہالہ چائی اقراءدختر اعظم نیہالہ چائی ،محمد سلیمان ولد محمد فیروزدین ساکنہ دھنڈر، غلام حسین ولد مکھن دین گائی سماہنی، عدنان ولد غلام حسین گائی بڑو محمد ابراہیم ولد شاہ محمد، سونا وقار ولد اسحاق ، محمد ریاض ولد محمد افسر گھوٹاں دھندڑ، عاطف رزاق ولد محمد رزاق دنہ کتھیالہ شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھمبر اور میرپور میں شفٹ کیا گیا۔

مزید :

مظفرآباد -