میں نواز شریف اور شہباز شریف سے کہیں زیادہ ٹیکس ادا کرتاہوں:بیرسٹر اعتراز احسن

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہاہے کہ سپریم کورٹ جے آئی ٹی کی رپورٹ کو تسلیم کرنے کی پابند نہیں لیکن رپورٹ میں شریف خاندان کے خلاف تمام حقائق سامنے آچکے ہیں۔
وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کی نا اہلی کونیب ریفرنس سے مشروط کرنے کی درخواست مسترد
ا عتزاز احسن کہتے ہیں کہ نوازشریف بطور وزیراعظم کسی دوسرے ملک میں ملازمت بھی کرتے رہے ہیں ،مریم نواز اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا دفاع نہیں کرسکیں۔ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں یہ بھی کہہ ڈالا کہ نواز شریف اور شہباز شریف سے کہیں زیادہ وہ ٹیکس ادا کرتے ہیں اب کیس حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے ،میاں محمدنواز شریف کی نااہلی کے امکانات واضح ہیں، اعتزاز احسن نے مزید کہاکہ حسن اور حسین نواز کی آمدنی میں جس طرح اضافہ ہوا وہ جے آئی ٹی نے بتادیا ہے جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل حقائق پر مبنی ہے۔