اس تماشائی نے ایسی کیا آواز لگائی کہ لڑکیوں کے کپڑے پہن کر ومبلڈن کے میچ میں معروف خواتین کھلاڑیوں کا سامنا کرنا پڑ گیا؟ کھیلوں کی تاریخ کا واقعہ جسے دیکھ کر ہنستے ہنستے آپ کے پیٹ میں مروڑ پڑ جائیں گے

اس تماشائی نے ایسی کیا آواز لگائی کہ لڑکیوں کے کپڑے پہن کر ومبلڈن کے میچ میں ...
اس تماشائی نے ایسی کیا آواز لگائی کہ لڑکیوں کے کپڑے پہن کر ومبلڈن کے میچ میں معروف خواتین کھلاڑیوں کا سامنا کرنا پڑ گیا؟ کھیلوں کی تاریخ کا واقعہ جسے دیکھ کر ہنستے ہنستے آپ کے پیٹ میں مروڑ پڑ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ومبلڈن (ڈیلی پاکستان آن لائن )چار مرتبہ گرینڈ سلیم چیمپئن رہنے والی بیلجیئم کی ٹینس سٹار کم کلسٹر نے ومبلڈن میں کھیلنے جانے والے ایک میچ کے دوران مداح کی جانب سے ’پوٹی سروو‘ کی آواز لگانے پرانہیں کورٹ میں بلا لیا اور انہیں اپنی سکرٹ پہنا کر کھلایاجس پر یہ منظر دیکھ تمام شائقین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق کبھی کبھار کھیلوںکے دوران کئی ایسے واقعات بھی پیش آ جاتے ہیں جنہیں ایک لمبے عرصے تک یاد رکھا جاتاہے اور ایسا ہی ایک انتہائی دلچسپ منظر ومبلڈن میں کھیلے جانے والے ایک میچ کے دوران دیکھنے کو ملا ۔شائقین میں بیٹھے ایک بھاری بھرکم ’پنٹر‘نامی شخص نے آواز لگائی کہ ’پوٹی سروو‘ جس پر ٹینس سٹار کم کلسٹر نے انہیں میدان میں آنے کی دعوت دی اور سروس کروانے لگیں تو انہیں خیال آیا کہ اصولوں کے مطابق سفید رنگ کا لباس پہننا لازمی ہے ۔انہوں نے فوراًبھاگ کر بیگ سے اپنی سکرٹ نکالی اور  اپنے ہاتھوں سے بھاری بھرکم مداح کو پہنانے کی کوشش کی تو سکرٹ ان کی ٹانگوں میں ہی پھنس گئی جس پر وہ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئیں اور کورٹ میں ہی لیٹ گئیں یہ منظر دیکھ کر شائقین نے بھی خوب خوشی کا اظہار کیا اور تالیاں بجا کر منظر کو مزید خوبصورت بنا دیا ۔
تاہم قوانین اور اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کا سفید لباس پہننا لازمی تھا اس لیے اس بھاری بھرکم مداح کوکم کلسٹر کی شرٹ بھی پیش کی گئی ۔ بھاری بھرکم مداح کی شرٹ کی زپ کھلے ہونے پر بھاگ کر دوسری طر ف سے ایک کھلاڑی نے زپ بند کی تو ایک بار پھر سٹیڈیم میں ہنسی کا طوفان آ گیا، تاہم ٹینس سٹار کم کلسڑ اپنے مداح کو سفید لباس میں دیکھ ہنستے ہوئے آنکھوں میں آنسو بھی آگئے جنہیں صاف کرتے ہوئے انہوں نے سرو کی جس پر مداح نے ریٹرن شارٹ کھیلی لیکن پوائنٹ کرنے میں ناکام رہے۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

کھیل -