غیر اخلاقی زبان استعما ل کرنے والے نواز لیگ میں ڈپوٹیشن پر ہیں ،ندیم افضل چن

غیر اخلاقی زبان استعما ل کرنے والے نواز لیگ میں ڈپوٹیشن پر ہیں ،ندیم افضل چن
غیر اخلاقی زبان استعما ل کرنے والے نواز لیگ میں ڈپوٹیشن پر ہیں ،ندیم افضل چن

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ کون کہتا ہے کہ بڑے بڑے استعفیٰ نہیں لے سکتا، نواز شریف نے استعفیٰ دیا وہ بھی ایک جنر ل کی چھڑی سے لیا گیا ،غیر اخلاقی زبان استعما ل کرنے والے نواز لیگ میں ڈپوٹیشن میں آئے ہوئے ہیں ، مشکل وقت میں بھاگ جائیں گے ،یہ سارے اس وقت کہا ں تھے جب کلثوم نواز بیچاری اکیلی دھکے کھارہی تھی تب یہ ڈکٹیٹروں کی گاڑی کے آگے دھمال ڈالنے والے کہاں تھے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری اداروں کو بچانے کے لئے ن لیگ کے قریب گئے لیکن اب تک ہم اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں اور عوام میں انہوں نے ہمیں گندا کیا لیکن ہم پھر بھی ہر جمہوری طاقت کو بچانے کے لئے ساتھ دیتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ کیانی وافتخار فارمولے سے ہر کوئی اقتدار میں آ سکتا ہے اگر الیکشن دھاندلی زدہ نہ ہوئے تو پھر دیکھیں گے کون اسمبلیوں میں ہوگا انہوں کہا کہ اسمبلی میں ہونے کے باعث عابد شیر علی سے گپ شپ ہے میں اسے کہا کہ ہم لوگ عزت کے لئے سیاست کرتے ہیں یہ گھٹیا زبان استعمال کرنا ہمارے شیان شان نہیں ہے انہویں نے کہا کہ طلال اور دانیال وغیرہ ن لیگ میں ڈپیوٹیشن پر ہیں جنہیں غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کا حق حاصل ہے اور یہ سارے جی جی برگیڈ ہیں ۔

مزید : لاہور