افغان طالبان کا امریکی فوج کے جنرل سمیت 17 افغان اور امریکی فوجیوں کو ہلاک اور2ٹینکوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ

افغان طالبان کا امریکی فوج کے جنرل سمیت 17 افغان اور امریکی فوجیوں کو ہلاک ...
افغان طالبان کا امریکی فوج کے جنرل سمیت 17 افغان اور امریکی فوجیوں کو ہلاک اور2ٹینکوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(آئی این پی)افغان طالبان نے شمالی صوبہ قندوز میں جھڑپوں کے دوران امریکی فوج کے جنرل سمیت 17 افغان اور امریکی فوجیوں کو ہلاک اور2ٹینکوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مودی حکومت کے انتقام کی آگ ٹھنڈی نہ ہوئی ، ڈاکٹر ذاکر نائیک کا پاسپورٹ ہی منسوخ کر دیا
افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ شمالی صوبہ قندوز میں جھڑپوں کے دوران 17افغان اور غیر ملکی فوجی مارے گئے جن میں ایک امریکی جنرل سمیت 4فوجی بھی شامل ہیں جبکہ 2ٹینکوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔تاہم نیٹو فورسز نے طالبان کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کا جنرل سمیت 4امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کا دعویٰ غلط ہے گزشتہ 24گھنٹوں میں کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا،دوسری جانب سڑک کنارے نصب بم پھٹنے اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 3شہری اور11طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے ۔صوبائی گورنر کے ترجمان جیلانی فرہاد نے بتایا ہے کہ بچوں سمیت 3شہری ضلع شنددند میں ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہوئے ۔فرہاد نے دعویٰ کیاکہ بارودی سرنگ طالبان نے بچھائی تھی ۔