مصر ،لائیو پروگرام میں نشہ کرنے پر اینکر کو کام سے روک دیا گیا

مصر ،لائیو پروگرام میں نشہ کرنے پر اینکر کو کام سے روک دیا گیا
مصر ،لائیو پروگرام میں نشہ کرنے پر اینکر کو کام سے روک دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ(آئی این پی )مصر کی میڈیا ریگولیرٹی کونسل نے ایک خاتون ٹی وی میزبان کو لائیو پروگرام میں علامتی انداز میں نشہ کرنے پر عارضی طور پر کام سے روک دیا ۔

افغان طالبان کا امریکی فوج کے جنرل سمیت 17 افغان اور امریکی فوجیوں کو ہلاک اور2ٹینکوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری ٹیلی ویژن ایل ٹی وی سے براہ راست نشرکے جانے والے پروگرام المشاغبہ کی میزبان شیما جمال کو ایک ہفتے کے لیے شو کی میزبانی سے روک دیا گیا ہے۔مصر میں ذرائع ابلاغ کے لیے ضابطہ اخلاق متعین کرنے کی ذمہ دار کونسل کے چیئرمین مکرم محمد احمد نے بتایا کہ شیما جمال نے علامتی انداز میں ہیروئن کے استعمال کا طریقہ بتاتے ہوئے میڈیا کے طے شدہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔خیال رہے کہ شیما جمال نامی ٹی وی میزبان نے حال ہی میں اپنے ایک شو میں کالر سے وعدہ کیا تھا کہ لائیو پروگرام میں نشہ کرنے کا طریقہ بتائے گی۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے فون کرنے والے شخص کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کیا ہے تاہم اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ لائیو پروگرام میں اس نے کاغذ کی پڑیا میں سے جو پاڈر نکال کر سونگھا اور اسے کیک کے ٹکڑے پر ڈال کر کھایا تو ہیروئن نہیں بلکہ چینی تھی۔ اس نے محض تمثیلی اور علامتی انداز میں ایسا کیا ہے۔واضح رہے کہ اینکر شمیا جمال نے اپنے لائیو پروگرام میں نشے کے استعمال کا طریقہ بیان کرتے ہوئے کاغذ کی ایک پڑیا کھولی جس میں سے سفید رنگ کا سفوف اپنے ہاتھ پر ڈال کر نہ صرف اسے زبان سے چکھا بلکہ اسے سونگھا۔ بعد ازاں اس نے وہی سفوف کیک کے ایک ٹکڑے پر ڈال کر کھایا۔