مشرق وسطیٰ کے تنازعے کو حل کرانے کے لئے طیب اردگان خلیجی ممالک کا دورہ کریں گے

مشرق وسطیٰ کے تنازعے کو حل کرانے کے لئے طیب اردگان خلیجی ممالک کا دورہ کریں ...
مشرق وسطیٰ کے تنازعے کو حل کرانے کے لئے طیب اردگان خلیجی ممالک کا دورہ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کی سربراہی میں قائم 4ملکی اتحاد کی جانب سے قطر پر پابندیوں کے بعد خلیجی ممالک میں پائے جانے تناﺅ کو کم کرانے کے لئے ترک صدر طیب اردگان مشرق وسطیٰ کا 2روزہ دورہ کریں گے۔

پنجاب حکومت کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر صوبائی وزیر محکمہ مال عطا مانیکا مستعفی ہوگئے
ترکی کے صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رجب طیب اردگان 23 جولائی سے خلیجی ملکوں کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔ترک صدر قطر اور خلیجی ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والے بحران کے حل کے لیے علاقے کادو روزہ دورہ کریں گے واضح رہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور مصر سمیت بعض خلیجی ممالک نے دہشت گرد تنظیموں کی مالی اعانت کرنے کے الزام میں قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات کو منقطع کرتے ہوئے اس پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔جبکہ قطر کے وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں پر انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوا زشریف سے تنازعے کے حل میں کردار اد ا کرنے کی اپیل کی ہے اور امیر کویت کی بحران کو حل کرنے میں کی جانے والی کوششوں کے بارے میں وزیر اعظم پاکستان کو بتایا۔