باتھ روم میں موبائل فون استعمال کرنا نوعمر لڑکی کی جان لے گیا، آپ بھی جانئے اور ٹوائلٹ میں اپنے فون کے ساتھ یہ ایک کام کبھی غلطی سے بھی نہ کریں

نیویارک(نیوزڈیسک) آج کل فون کا استعمال اس قدر عام ہوچکاہے کہ ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ ہرجگہ اس کا استعمال کرتے ہوئے پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے کئی لوگ اپنی جانوں سے بھی ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں۔ایسا ہی کچھ امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک14سالہ لڑکی کے ساتھ بھی ہواجو باتھ ٹب میں اپنا فون استعمال کرتے ہوئے بجلی کا جھٹکا لگنے سے ہلاک ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق میڈیسن کواپنے والد کے گھر نیو میکسیکو میں آئی ہوئی تھی جہاں ٹب میں نہاتے ہوئے اسے بجلی کا جھٹکا لگا،بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے فون کواستعمال کررہی تھی جس کی وجہ سے اسے کرنٹ لگ گیا۔ اس کا ماں کاکہنا ہے کہ لڑکی کے والد نے دروانے پر دستک دے کر کہاکہ جانے کا وقت ہوگیا ہے اور میڈیسن نے کہا کہ وہ آتی ہے۔جب20منٹ گزر گئے اور وہ باہر نہ آئی تو اس کی والدہ نے اسے آواز دی لیکن اس نے کوئی جواب نہ دیا۔جب وہ اندر گئے تو وہ ٹب میں مردہ حالت میں پڑی ہوئی تھی۔تحقیق کاروں کاکہناہے کہ اس کے ہاتھ میں جلنے کانشان تھا جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس نے چارجنگ پر لگے فون کو پکڑا تو اسے کرنٹ لگا اور وہ ہلاک ہوگئی۔