حسین نواز نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کرائے پر دینے کا فیصلہ کر لیا مگر جس ایجنسی کو یہ ٹاسک سونپا ہے اس کے مطابق ایک ہفتے کا کرایہ کتنا بنتا ہے؟ تفصیلات نے پاکستانیوں کے ہوش اڑ ا دئیے، جان کر آپ بھی ”سُن“ ہو جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں قید کی سزا مل چکی ہے اور سب ہی اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کا نیا ترانہ سنئے
ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کی قیمت کتنی ہے؟ اس بارے میں متضاد اعداد و شمار موجود ہیں اور صحیح قیمت کے بارے میں کسی کو معلوم نہیں لیکن اب ایک ایسا انکشاف ہوا ہے جس سے ان اپارٹمنٹس کی قیمت کا اندازہ ضرور لگایا جا سکتا ہے اور ان کے ایک ہفتے کا کرایہ کتنا بنتا ہے؟ جان کر ہی آپ ”سُن“ ہو جائیں گے۔
معروف صحافی جاوید چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ”شریف فیملی کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کی قیمت کا اندازہ اسی بات سے لگا لیں کہ حسین نواز نے جس رئیل سٹیٹ ایجنسی کو اپارٹمنٹ کرائے پر لگانے کا کہا ہے، ان کے مطابق ایک ہفتے کا کرایہ پاکستانی 97 لاکھ 50 ہزار روپے بنتا ہے۔۔۔ جی ہاں ایک ہفتے کا کرایہ!“
اس ٹویٹ کے سامنے آنے کے بعد یہ اندازہ لگانا بھی مشکل نہیں کہ اگر حسین نواز نے واقعی ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کرائے پر دینا فیصلہ کر لیا ہے تو اس کی وجہ کیا ہو سکتی ہے۔