شیورون پاکستان لبریکنٹس نے اپنے بلینڈنگ پلانٹ کی توسیع کے منصوبے کے پہلے فیز کا افتتا ح کردیا

شیورون پاکستان لبریکنٹس نے اپنے بلینڈنگ پلانٹ کی توسیع کے منصوبے کے پہلے فیز ...
شیورون پاکستان لبریکنٹس نے اپنے بلینڈنگ پلانٹ کی توسیع کے منصوبے کے پہلے فیز کا افتتا ح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شیورون پاکستان لبریکنٹس (پرائیویٹ )لمیٹڈ نے 16جولائی 2018کو ویسٹ و ہارف کراچی میں واقع اپنے لبریکنٹس بلینڈنگ پلانٹ میں جدت اور توسیع کے پہلے مرحلے کی افتتاحی تقریب منعقد کی ۔یہ توسیعی پروجیکٹ جو تین سال سے زائد عرصے پر محیط دو ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری ہے ،شیورون کی پاکستانی مارکیٹ میں طویل مدتی ترقی کے عزم کی تجدید کرتا ہے ۔اس تقریب میں CPLPLکی ریجنل اور ملکی لیڈرشپ بشمول مسز کولین سروینٹیز پریزیڈنٹ لبریکنٹس ،شیورون کارپوریشن نے شرکت کی ۔اس موقع پر مسز سروینٹز نے کہا کہ پاکستان شیورون کارپوریشن کے لیے ایک اہم گروتھ مارکیٹ ہے اور ہمیں اس ملک میں زبردست مواقع نظر آتے ہیں ،ہمارے پلانٹ اور انفرااسٹرکچر میں بھاری سرمایہ کاری اس مارکیٹ میں اپنا اثر بڑھانے کے لیے ہمارے طویل مدتی عزم کا ایک ثبوت ہے ۔
اس افتتاحی تقریب سے شیورون کے نئے جدید ترین انفرا اسٹرکچر کے بروے کار آنے کا آغاز ہوا جس میں مکمل آٹو میٹڈ ،ہائی ٹیک بلینڈنگ سسٹمزشامل ہیں ،یہ توسیعی پروجیکٹ بہتر کارکردگی اور بھروسہ مندی کے ساتھ پیداواری گنجائش میں نمایاں اضافہ کرے گا ۔پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ بلینڈنگ کی صلاحیت میں اضافے کا باعث بنے گا ،جب کہ اگلے مرحلے میں فلنگ ،پیکجنگ اور وئیر ہاوسنگ کی گنجائش میں اضافے کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنا یا جائے گا۔
ویڈیو دیکھیں :

مزید :

بزنس -