انڈونیشیا ،کسان کی ہلاکت ، مشتعل ہجوم نے 300 مگر مچھوں کو مار ڈالا

انڈونیشیا ،کسان کی ہلاکت ، مشتعل ہجوم نے 300 مگر مچھوں کو مار ڈالا
انڈونیشیا ،کسان کی ہلاکت ، مشتعل ہجوم نے 300 مگر مچھوں کو مار ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ (صباح نیوز)انڈونیشیا میں مشتعل ہجوم نے ایک کسان کو ہلاک کرنے پر 300مگر مچھوں کو مار ڈالا، فارم ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی گئی ۔ 
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے مغربی پاپوا میں 3 روز قبل ایک مگر مچھ نے کھیت میں ایک کسان کو چبا ڈالا تھا جس پر گاؤں کے لوگ شدید غم و غصہ کے عالم میں تھے۔ مگر مچھوں کے فارم ہاؤس کے ایک ملازم نے آواز سنی کہ کوئی مدد کیلئے پکار رہا ہے اور جب وہ قریبی کھیت میں پہنچا تو اس نے دیکھا کہ ایک شخص کا دھڑ مگر مچھ کے منہ میں ہے۔
رپورٹ کے مطابق گاؤں والے کسان کی تدفین کے بعد کلہاڑیوں، خنجر اور چاقو لیکر فارم ہائوس میں موجود مگر مچھوں پر حملہ آور ہوئے اور 300 کے قریب مگر مچھوں کو مار ڈالا ،مشتعل ہجوم نے فارم ہاؤس میں بھی توڑ پھوڑ کی۔انڈونیشین قوانین کے مطابق معدوم ہوتے جانوروں کو قتل کرنا جرم کے زمرے میں آتا ہے جس کی سزا جرمانہ اور قید ہے ۔پولیس حکام نے کہا کہ ہم اتنے بڑے مشتعل ہجوم کو روک نہیں سکتے تھے لیکن اب ان لوگوں کے خلاف مقدمے درج کیے جائیں گے۔