چیف جسٹس آف پاکستان نے گلگت بلتستان کی سڑک پر احتجاج کرتے افراد کو دیکھ کر ایسا کام کر دیا کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی، ہر پاکستانی انہیں داد دینے پر مجبور ہو گیا

چیف جسٹس آف پاکستان نے گلگت بلتستان کی سڑک پر احتجاج کرتے افراد کو دیکھ کر ...
چیف جسٹس آف پاکستان نے گلگت بلتستان کی سڑک پر احتجاج کرتے افراد کو دیکھ کر ایسا کام کر دیا کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی، ہر پاکستانی انہیں داد دینے پر مجبور ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہنزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار ان دنوں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گلگت بلتستان میں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ چھٹیاں گزار رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کا نیا ترانہ سنیں
ان کا پاکستان کے ان خوبصورت علاقوں کا دورہ پانچ روز پر محیط ہے جس میں وہ بھرپور طریقے سے زندگی جیتے ہوئے نظر آرہے ہیں جس کا واضح ثبوت ہنزہ ویلی سے سامنے آنے والی رقص کی ویڈیو ہے جس میں چیف جسٹس انتہائی خوشگوار موڈ میں ایک مقامی بزرگ شخص کیساتھ مل کر روایتی رقص کر رہے ہیں۔
چھٹیاں منانے میں مصروف چیف جسٹس نے ہنزہ میں سفر کے دوران ایک ایسا کارنامہ سرانجام دیدیا کہ ان کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر دھوم مچا رہی ہے اور ہر پاکستانی انہیں داد دینے پر مجبور ہو گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیف جسٹس کا قافلہ ایک جگہ سے گزر رہا ہے جہاں سڑک کے ایک طرف کھڑے افراد احتجاج میں مصروف ہیں اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں۔ چیف جسٹس نے جب ان پاکستانیوں کو احتجاج کرتے دیکھا تو اپنا قافلہ روک کر ان سے ملاقات کی اور مسائل سنے۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور ہر کوئی انہیں داد دینے میں مصروف ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔