کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے قبل ریلی نکالنے کا معاملہ، لیگی امیدواروں اور رہنماﺅں کی ضمانت میں 28 جولائی تک توسیع

کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے قبل ریلی نکالنے کا معاملہ، لیگی امیدواروں اور ...
کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے قبل ریلی نکالنے کا معاملہ، لیگی امیدواروں اور رہنماﺅں کی ضمانت میں 28 جولائی تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی میں کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری سے قبل ریلی نکالنے والے ن لیگی امیدواروں اوررہنماﺅں کی ضمانت میں 28 جولائی تک توسیع کردی گئی ،درخواست ضمانت میں توسیع ایڈیشنل سیشن جج محمد عطاربانی نے کی ۔
تفصیلات کے مطابق 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائے جانے پر ن لیگ کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر)صفدرنے گرفتاری دینے سے قبل لیگی رہنماﺅں کیساتھ ریلی نکالی تھی جس پر پولیس نے سینٹر چودھری تنویر سمیت دیگر کیخلاف مقدمات درج ہیںاور مسلم لیگ کے رہنماﺅں نے عدالت سے ضمانت کروا رکھی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں وکیل ملزمان نے موقف اختیار کیا کہ نامزد ملزمان تفتیش کیلئے پولیس کے پاس پیش ہو چکے ہیں ،کچھ انتخابی مہم کی مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہو سکے ،وکیل کا کہناتھا کہ انتخابی مہم میں مصروفیت زیادہ ہے اس لئے ضمانت میں توسیع کی جائے۔
جبکہ تفتیشی افسران کا عدالت میں کہناتھا کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے ،کچھ ملزمان سے تفتیش ابھی مکمل نہیں ہوئی،عدالت نے ملزموں کی ضمانت میں 28 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر سٹی پولیس کو مقدمہ کا ریکارڈپیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔