پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہرارے (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ آج بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیمیں دن سوا بارہ بجے کوئنز اسپورٹس کمپلیکس میں اتریں گی جبکہ گرین شرٹس کو 5 میچز پر مشتمل سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔سرفرازالیون سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی جبکہ دوسری جانب زمبابوے کی ٹیم سیریز میں واپس آنے کے لئے قسمت آزمائے  گی۔
تیسرے ایک روزہ میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے، شاداب خان کی جگہ یاسر شاہ اور محمد عامر کی جگہ جنید خان کو موقع دیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 9وکٹوں سے شکست دی تھی۔