تحریک انصاف آج 3 شہروں میں سیاسی قوت کامظاہرہ کرے گی

تحریک انصاف آج 3 شہروں میں سیاسی قوت کامظاہرہ کرے گی
تحریک انصاف آج 3 شہروں میں سیاسی قوت کامظاہرہ کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)انتخابی مہم کے سلسلہ میں پاکستان تحریک انصاف آج 3 شہروں میں سیاسی قوت کامظاہرہ کرے گی ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کا دن نزدیک آتے ہی تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم تیز کر دی ہے اور عام انتخابا ت کی تیاریاں عروج پر ہیں اسی سلسلہ میں تحریک انصاف آج نتھیاگلی،جہلم اورلاہورمیں سیاسی قوت کامظاہرہ کرے گی ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان تینوں اجتماعات سے خطاب کریں گے اور کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے جبکہ جلسوں کی تیاریاں بھی جوش و خروش سے جاری ہیں ۔جلسہ گاہ میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں اورہر طرف پارٹی پرچموں کی بہار ہے ۔