لاہور ہائیکورٹ میں نوازشریف اور مریم نواز کی سزا کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ میں نوازشریف اور مریم نواز کی سزا کے خلاف درخواست سماعت کیلئے ...
لاہور ہائیکورٹ میں نوازشریف اور مریم نواز کی سزا کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ میں نوازشریف اور مریم نواز کی سزا کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقررکر دی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کی سزا کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں اے کے ڈوگر ایڈوکیٹ نے جمع کروائی جسے سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیاہے ۔ درخواست میں گزارش کی گئی ہے کہ 3باروزیراعظم بننے والے کو اس قانون کے تحت سزادی گئی جوختم ہوچکا،نیب کاقانون 18ویں ترمیم کے بعدختم ہو چکاہے ۔ درخواست میں کہا گیا کہ نیب قانون غیر موثر ہو چکا ہے ، اس کے تحت سزا نہیں دی جاسکتی تھی،غیرموثرقانون کے تحت سزا کا فیصلہ کالعدم قراردیاجائے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبرقریشی 19 جولائی کوسماعت کریں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -