سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما محمدعلی کی نااہلی کیخلاف اپیل مستردکردی

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما محمدعلی کی نااہلی کیخلاف اپیل مستردکردی
سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما محمدعلی کی نااہلی کیخلاف اپیل مستردکردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ایس 16 قمبرشہدادکوٹ سے پی ٹی آئی رہنمامحمدعلی کی نااہلی کافیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ان کی اپیل مستردکردی۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس 16 قمبرشہدادکوٹ سے پی ٹی آئی رہنمامحمدعلی کی نااہلی کیخلاف اپیل پر سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوئی۔اپیل پر سماعت جسٹس عظمت سعیدکی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی ۔سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ آراونے اثاثے چھپانے کے الزام میں کاغذات نامزدگی مستردکیے اور امیدواراثاثوں سے متعلق وضاحت نہیں دے سکا۔ جس پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنمامحمدعلی کی نااہلی کافیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ان کی اپیل مستردکردی۔