تیسرا ون ڈے ، پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کرسیریز 0-3 سے جیت لی

تیسرا ون ڈے ، پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کرسیریز 0-3 سے جیت لی
تیسرا ون ڈے ، پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کرسیریز 0-3 سے جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                  

ہرارے(ڈیلی پاکستان آن لائن)تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے جیت لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے زمبابوے کی جانب سے دیا گیا 68 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر9.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں فخر زمان 43 رنز کے ساتھ سرفہرست اور بابر اعظم 19 رنز کے ساتھ دوسرے نمبرپر رہے جبکہ اوپپنگ پر آںے والے امام الحق بغیر کھاتہ کھولے ہی پولین لوٹ گئے۔

اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر ان کی پوری ٹیم 25.1 اوورز میں 67 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں چباہابا 16 رنز بنا کر سرفہرست رہے جبکہ مساکاڈزا 10 رنز بنانے میں ہی کامیاب ہو سکے۔ ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوا۔

پاکستان کی جانب سے فہم اشرف نے پانچ کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جبکہ جنید خان 2،عثمان خان ،یاسر شاہ اور شاداب خان ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ زمبابوے کا پاکستان کے خلاف کم سے کم سکور 94 رنز تھا لیکن اب یہ مزید کم ہو کر 67 رنز پر آ گیا ہے۔ پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو زمبابوے پر 0-3کی برتری حاصل  ہے۔

مزید :

کھیل -