پولیس کالیگی رہنماؤں کیخلاف مقدمات سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کافیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب پولیس نے لیگی رہنماؤں کیخلاف مقدمات سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کافیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی کے موقع پر غیرقانونی ریلی نکالنے پرلیگی رہنماؤں کیخلاف 12مقدمات درج کیے گئے تھے۔ جن میں سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کیلئے لیگی رہنماؤں نے عدالت سے رجوع کیاتھا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کیلئے لیگل ونگ سے رابطہ کرلیا ہے جبکہ عدالت نے دہشتگردی کی دفعات لگانے پرپولیس سے وجوہات طلب کی تھیں۔جس پر پنجاب پولیس نے لیگی رہنماؤں کیخلاف مقدمات سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کافیصلہ کر لیا۔
واضح رہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے موقع پر غیرقانونی ریلی نکالنے پرمسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف ،حمزہ شہبازودیگرکےخلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔