خان صاحب کی بھول ہے کہ سازش کرکے وزیراعظم بن سکتے ہیں، کسی قسم کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے:بلاول بھٹو زرداری

خان صاحب کی بھول ہے کہ سازش کرکے وزیراعظم بن سکتے ہیں، کسی قسم کی سازش کامیاب ...
خان صاحب کی بھول ہے کہ سازش کرکے وزیراعظم بن سکتے ہیں، کسی قسم کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے:بلاول بھٹو زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لالہ موسی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کٹھ پتلی اتحادبنانے کی کوشش کی جارہی ہے،خان صاحب کی بھول ہے کہ سازش کرکے وزیراعظم بن سکتے ہیں، لاڈلے کی سیاست سے ملک کومستقبل میں نقصان ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ میرا پہلا الیکشن ہے اور میں پنجاب میں نکلا ہوں اور بار بار نکلوں گا،پنجاب کی سیاست میں نظریاتی بحران ہے اس کے لئے پیپلز پارٹی لڑےگی،ہمارے سارے پروگرا م عوام کے سامنے ہیں،ہم بی بی شہید کے فلسفے پر چلتے ہوئے مثبت سیاست کریں گے۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان صاف اورشفاف الیکشن سے کیوں ڈرتے ہیں؟وہ جانتے ہیں کہ شفاف الیکشن سے جیت نہیں سکتے اس لیے ڈرتے ہیں،کٹھ پتلی اتحادبنانےکی کوشش کی جارہی ہے لیکن خان صاحب کی بھول ہے کہ سازش کرکے وزیراعظم بن سکتے ہیں، لاڈلے کی سیاست سے ملک کومستقبل میں نقصان ہوگا، ہمارے جیالے سازشوں کیخلاف لڑنے کیلئے پرجوش ہیں، پہلے بھی سازشوں کامقابلہ کیا،آئندہ بھی کریں گے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کاالیکشن لڑناجمہوریت کی تضحیک ہے ، پی ٹی آئی اورن لیگ کی معاشی پالیسی ایک دوسرے کی کاپی ہیں،الیکشن سے متعلق کسی قسم کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔