کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہے احتساب کا عمل بلاتفریق ہونا چاہئے: پیر پگارا
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیرصاحب پگارا نےکہا ہےکہ پیپلزپارٹی نے گذشتہ دس سالوں میں سندھ کی عوام کو احساس محرومی کے سوا کچھ نہیں دیا حکمرانوں نے صرف اپنی جیبیں گرم کی پیپلزپارٹی کی دس سالہ حکومت نے عوام کو روٹی کپڑا دینے کے بجائے بےروزگاری مایوسی دی جی ڈی اے کے سربراہ پیرصاحب پگارا نے عمرکوٹ میں روحل واھ کے مقام پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ایک بہت بڑے جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔پیرصاحب پگارا نےکہا کہ جی ڈی اے انشاءاللہ عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی آج کے اس کامیاب جلسے میں عوام کی بھرپور شرکت نے بتادیا ہےکہ لوگ پیپلزپارٹی سے نجات چاہتے ہیں انشاءاللہ "25"جولائی کا سورج ایک نئی نوید کی کرن لیکر طلوع ہوگا تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے۔
پیرصاحب پگارا نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری امریکہ سے لابنگ کرکے آیا ہے کہ مجھے آصف زرداری کو اقتدار دے دو میں آصف زرداری پاکستان کے ایٹمی اثاثے امریکہ کے حوالے کردونگا ۔ پیرصاحب پگارا نےکہا کہ کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہے احتساب کا عمل بلاتفریق ہونا چاہئے آصف علی زرداری نے مال بےنظیر بھٹو کے نام پر بنایا آصف علی زرداری تو کونسلر تک نہیں بن سکتاپیرصاحب پگارا نےکہا کہ عوام پیپلزپارٹی سے چھٹکارا پانے کے لیے جی ڈی اے کا ساتھ دیں انہوں نےکہا کہ "25"جولائی کو عوام کو خود اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنا ہے پیپلزپارٹی نے گذشتہ دس سال میں سندھ میں صرف لوٹ کھسوٹ کی سیاست کی ہے پیرصاحب پگارا نےکہا کہ سندھ کے لوگ پانی کوترس رہے ہیں مگر آصف زرداری کی زمینیں آباد ہے ان کو غریب عوام کا کوئی خیال نہیں ہے ۔
اس سے قبل جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہا کہ تحریک انصاف پاکستانی عوام کے لیے امید کی کرن بن چکی ہے تحریک انصاف نے لوگوں کو اپنے حقوق کےلیے آواز حق بلند کرنے کا شعور دیا اور "25"جولائی کا سورج ایک انقلاب اور نئے پاکستان کی تکمیل کی نوید لیکر طلوع ہوگا ۔
شاہ محمود قریشی نےکہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں کرپشن کے خاتمے کےلیے جہدوجہد کررہی ہے آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سندھ میں جی ڈی اے کےساتھ مل کر حکومت بنائے گی شاہ محمود قریشی نےکہا کہ لوگ اب پیپلزپارٹی کے جھانسے میں نہیں آئے گے پنجاب سے پیپلزپارٹی کا وجود ختم ہوچکا ہے۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور تحریک انصاف کے مشترکہ جلسے سے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم سابق وزیراعلیٰ سینٹر سید مظفر حسین شاہ پیر تاج حسین شاہ جیلانی سمیت دیگر رہنماؤں نےبھی خطاب کیا جلسے عام میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جلسے میں خواتین کی بھی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی پیر صاحب پگارا آج صبح روحل واھ میں اپنے ہزاروں مریدین کو دیدار بھی کرایا اور دعا بھی کی ۔