مریم نواز کے سوشل میڈیا سیل کو تنخواہیں کہاں سے ادا کی جاتی تھیں ؟ سب سے حیران کن دعویٰ سامنے آ گیاہے

مریم نواز کے سوشل میڈیا سیل کو تنخواہیں کہاں سے ادا کی جاتی تھیں ؟ سب سے حیران ...
مریم نواز کے سوشل میڈیا سیل کو تنخواہیں کہاں سے ادا کی جاتی تھیں ؟ سب سے حیران کن دعویٰ سامنے آ گیاہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی اخبار 92 نیوز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے اہم ترین انکشافات سامنے آئے ہیں جس کے بعد نوازشریف ، مریم نواز اور تین وفاقی وزراءکے نیب کے شکنجے میں آنے کا خدشہ ہے جبکہ یہ بھی انکشاف سامنے آیاہے کہ مریم نواز کے سوشل میڈیا سیل میں کام کرنے والوں کو کن کن وزارتوں کے کھاتوں سے تنخواہیں آتی تھیں ۔
نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کے اس موقف کہ ان کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا،فواد حسن فواد کے انکشافات کے بعد کئی ایسی چیزیں سامنے آ ئی ہیں کہ بہت سے احکامات آفس ہولڈر نہ ہونے کے باوجود بھی مریم نواز کی ہدایت پر کئے جاتے تھے جن میں سرکاری اداروں میں بھرتیوں سے لیکر اہم عہدوں پر تعیناتیاں اور فنڈز کا استعمال شامل ہے۔فواد حسن فواد نے ایسے انکشافات بھی کئے جس میں آ شیانہ سے لیکر دیگر معاملات کے حوالے سے کس طرح سرکاری پیسے اور اختیارات کا ناجا ئز استعمال ہوتا رہا اور کس طرح نوازشریف اور مریم نواز اور تین سابق وفاقی وزرا کام کراتے رہے ، ان میں اسحاق ڈار کا نام بھی شامل ہے۔
مریم نواز کے سوشل میڈیا سیل میں کام کرنے والوں کو کن کن وزارتوں کے کھاتوں سے تنخواہیں آ تی تھیں ،اس حوالے سے بھی اہم انکشافات سامنے آ ئے ہیں، یہ چیزیں بھی سامنے آ ئی ہیں کہ وزارت اطلاعات ، پی ٹی وی ،ریڈیو پاکستان ہی نہیں بلکہ دیگر سرکاری محکمے بھی ا یسے تھے جہاں مریم نواز کے احکامات پر کئی افراد کی بھرتی ہوئی، کاغذوں میں وہ وہاں پر کام کرتے تھے اورحقیقت میں وہ میڈیا سیل کیلئے کام کر رہے تھے ، اسی طرح کئی معروف صحافیوں کو بھی کس کس طرح نوازا گیا تھا اور کس کس محکمہ کو اس کیلئے استعمال کیا گیا تھا، اس حوالے سے بھی اہم انکشافات سامنے آ ئے ہیں۔

مزید :

قومی -