این اے 213 میں آصف زرداری کو شکست دینے کیلئے روف صدیقی جی ڈی اے کے امیدوارسردارشیر محمد رند کے حق میں دستبردار

این اے 213 میں آصف زرداری کو شکست دینے کیلئے روف صدیقی جی ڈی اے کے ...
این اے 213 میں آصف زرداری کو شکست دینے کیلئے روف صدیقی جی ڈی اے کے امیدوارسردارشیر محمد رند کے حق میں دستبردار

  

نواب شاہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)نواب شاہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213پر ایم کیو ایم پاکستان کے روف صدیقی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار سردار شیر محمد رند کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 میں پیپلزپارٹی کے امیدوار آصف علی زرداری سے ایم کیو ایم کے امیدوار عبدالرﺅف صدیقی، جی ڈی اے کے سردار شیر محمد رند اور سندھ ترقی پسند پارٹی کے ڈاکٹر قادر مگسی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا۔

روف صدیقی نے منو آباد میں کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے جی ڈی اے کے امیدوار کے حق میں دستبرداری کا اعلان کردیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اتحاد کے بعد آصف زرداری کی شکست یقینی ہوگئی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /سکھر