سیکیورٹی خدشات ہوئے تونواز شریف کیس کی سماعت دوسری عدالت منتقل کی جا سکتی ہے:نگراں وفاقی وزیر اطلاعات علی ظفر

سیکیورٹی خدشات ہوئے تونواز شریف کیس کی سماعت دوسری عدالت منتقل کی جا سکتی ...
سیکیورٹی خدشات ہوئے تونواز شریف کیس کی سماعت دوسری عدالت منتقل کی جا سکتی ہے:نگراں وفاقی وزیر اطلاعات علی ظفر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگراں وفاقی وزیر اطلاعات بیرسٹرعلی ظفرکا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں آج اہم فیصلہ کیا گیا جس کے مطابق اگر سیکیورٹی خدشات ہوئے تونواز شریف کیس کی سماعت دوسری عدالت منتقل کی جا سکتی ہے۔
کابینہ اجلاس میں شرکت کے بعد پریس بریفنگ میں نگراں وفاقی وزیر اطلاعات بیرسٹرعلی ظفرکا کہنا تھا کہ فاٹا میں ٹیکس کے نظام سے متعلق بھی کابینہ میں فیصلہ ہوا۔فاٹا اور پاٹا سے پرافٹس اور گینز پرانکم ٹیکس نہیں لیا جائے گا اور بجلی کی مد میں سیلز ٹیکس بھی نہیں لیا جائے گا،فاٹا میں انفرااسٹرکچر جادو کی چھڑی سے مکمل نہیں ہو سکتا،انفرااسٹرکچر کے لئے وفاق اور صوبائی حکومت نے وعدے کیے ہیں، فاٹاانضمام کے بعدعملدرآمد سے متعلق مسائل درپیش آئے لیکن فاٹامیں وہی قوانین لاگوہوں گے جوپورے پاکستان میں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فاٹاپرایکسائزاینڈٹیکسیشن کے قوانین بھی لاگوہوں گے، فاٹامیں ٹیکس قوانین کے حوالے سے بھی کچھ تبدیلیاں کی گئیں، سسٹم چلانے کیلئے نظام وضع کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، انضمام سے پہلے فاٹامیں جوٹیکس پوزیشن تھی وہ قائم رکھیں گے، فاٹاسے کوئی ایساٹیکس نہیں لیں گے جوانضمام سے پہلے نہیں تھا۔نگراں وفاقی وزیر اطلاعات بیرسٹرعلی ظفرکامزید کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں آج ایک اور اہم فیصلہ بھی کیا گیا جس کے مطابق اگر سیکیورٹی خدشات ہوئے تونواز شریف کیس کی سماعت دوسری عدالت منتقل کی جا سکتی ہے۔