ہمایوں اختر خان ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل اور آتے ہی عمران خان کیلئے بڑا کام کر دیا

ہمایوں اختر خان ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل اور آتے ہی عمران خان کیلئے ...
ہمایوں اختر خان ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل اور آتے ہی عمران خان کیلئے بڑا کام کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خود میدان میں اتر آئے ہیں جبکہ ان کے مخالفت میں ن لیگ کی جانب سے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ آصف الیکشن لڑ ہے ہیں اور دونوں جماعتوں کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے تاہم اسی حلقہ سے سابق ن لیگی ہمایوں اختر خان بھی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں اور انہوں نے اپنے کاغذت نامزدگی بھی واپس لینے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ہمایوں اختر خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیاہے کہ انہوں نے این اے 131 سے الیکشن لڑنے کا ارادہ ترک کر دیاہے اور وہ اپنے کاغذت نامزدگی واپس لیتے ہیں ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ روز قبل ہی ہمایوں اختر خان نے پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کی اور منشور سمیت اعلیٰ قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔جس کے بعد اب این اے 131 میں عمرا ن خان کو بڑی حمایت حاصل ہو گئی ہے ۔
ہمایوں اختر خان مشرف دور میں وزارت تجارت و کامرس کے وزیر رہ چکے ہیں جبکہ اس کے بعد انہوں نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی جبکہ اب وہ پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں ۔پی ٹی آئی کے میڈیا سیل کا کہناہے کہ ہمایوں اختر خان نے پہلے ہی پی ٹی آئی کی پوری طرح سے حمایت کا اعلان کر دیا تھا اور عمران خان کو صاف میدان دینے کا فیصلہ کیا تھا ۔