سفیر پاکستان ہمایوں اکبر کا جائمےون یونیورسٹی کاستیون کا دورہ، پاک سپین تعلقات پر شاندار پریزنٹیشن دی
بارسلونا ( غفور احمد قریشی ) پاکستانی سفیر ہمایوں اکبر نے سپین کے شہر کاستیوں میں جائمے ون یونیورستی کا دورہ کرتے ہوئے ریکٹر سمیت یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور انکی ٹیم سے ملاقات کیں ، اس موقع پر سفیر پاکستان نے کاستیون شہر کی جائمے ون یونیورسٹی میں موسم گرما کی افتتاحی تقریب میں پاکستان اور سپین کے تعلقات، میلینیم اور پائیدار اہداف کے حوالے سے ایک جامع اور شاندار پریزنٹیشن دی جیسے پروگرام کے شرکاء نے بہت سراہا۔ان کے اس اقدام کو پاکستانی کمیونٹی نے بھی سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایک عرصہ بھی کسی پاکستانی سفیر نے سپینش کمیونٹی اور اداروں کے ساتھ خیر سگالی تعلقات بڑھا کر اچھا اقدام اٹھایا ہے۔