نئی دہلی، بھارتی فضائیہ کا مگ طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ ہلاک
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فضائیہ کامگ21 طیارہ ہماچل پردیش کے ضلع کنگرا میں گر کر تباہ ہو گیا،حادثے میں طیارے کا پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کے جیٹ طیارے نے پٹھان کوٹ ایئربیس سے اڑان بھری تھی کہ تکنیکی خرابی پر ہماچل پردیش کے ضلع کنگرا میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں طیارے کا پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جیٹ طیارے کے گرنے کی کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیاہے۔