پسنی میں بی این پی کے امیدواروں کا انتخابی اجتماع

پسنی میں بی این پی کے امیدواروں کا انتخابی اجتماع
پسنی میں بی این پی کے امیدواروں کا انتخابی اجتماع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پسنی (ظریف بلوچ)اسنتخابی سرگرمیوں کے سلسلہ میں   باغ بازار وارڈ نمبر 3 میں شمولتی اجتماع ہوا۔  اجتماع سے حلقہ پی بی 51 گوادر سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار میر حمل کلمتی ،  میر صابر واڈیلہ، میر چاکر سنگھور، نورالامین بیٹا، صادق صبا اور مولانا ساجد نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر باغ بازار ایرانی بازار کے سینکڑوں افراد نے میر حمل کلمتی کی حمایت کا اعلان کرلیا۔ اجتماع میں ر سید معیار جان نوری،سید وقار جان نوری،طارق رند، لالہ واحد اور دیگر انکے ہمراہ تھے۔ میر حمل کلمتی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے دور میں 2365  لوگوں کو مختلف محکموں میں روزگار فراہم کیا ہے۔میری خواہش ہے کہ ضلع گوادر کے ہر گھر سے نوجوانوں کو روزگار فراہم کروں۔   ہم اسمبلی سے گوادر کے عوام کی حقوق کا تحفظ کریں گے  ۔ دریں اثنا میر حمل کلمتی اور سید معیار جان نے شادی کور،تراتی،زہریں کہور اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔جہاں سینکڑوں افراد نے بی این پی کے حمایت کا اعلان کرلیا۔ اس موقع پر میر حمل کلمتی اور سید معیار جان نوری کا کہنا تھا کہ عوام کی محبت اور خلوص کو دیکھ کر یہ اندازہ ہوچکا ہے کہ بی این پی اس مرتبہ بھاری اکثریت سے جیتے گی۔