پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے  پاکستان نیشنل آرگنائزیشن کویت کے صدرکی والدہ اور سانحہ بنوں و مستونگ کے شہدا کے لئے تعزیتی اجلاس  

پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے  پاکستان نیشنل آرگنائزیشن کویت کے صدرکی والدہ ...
پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے  پاکستان نیشنل آرگنائزیشن کویت کے صدرکی والدہ اور سانحہ بنوں و مستونگ کے شہدا کے لئے تعزیتی اجلاس  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت (عرفان شفیق سے)کویت  میں پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان نیشنل آرگنائزیشن کویت کے صدر رانا منیراحمد اور قاری خلیل احمد کی والدہ مرحومہ کے لیے تعزیتی نشست کا اہتمام کیا ، جس میں قرآن خوانی اور ہدیہ نعت بحضور کونین پیش کیا گیا۔ تعزیتی نشست میں کویت بھر کی دینی، سماجی اور سیاسی تنظیموں کے نمائندگان اور پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ قرآن خوانی کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا، جسکے بعد نعت خواں حضرات نے ہدیہ نعت پیش کیا۔آخر میں حافظ شبیر احمد نے رانا منیر احمد کی والدہ، معروف صحافی عبدالشکور کی ہمشیرہ، سانحہ بنوں اور مستونگ میں شہید ہونے والے افراد کے لیے خصوصی دعا کرائی۔ 

مزید :

عرب دنیا -