شہبازشریف نے نواز شریف کو بلا کر پیٹھ میں چھرا گھونپاہے : اعتزاز احسن

شہبازشریف نے نواز شریف کو بلا کر پیٹھ میں چھرا گھونپاہے : اعتزاز احسن
شہبازشریف نے نواز شریف کو بلا کر پیٹھ میں چھرا گھونپاہے : اعتزاز احسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ نواز شریف لندن سے لاہور واپسی پر سمجھ رہے تھے کہ طیارے سے اتریں گے تو لوگوں کاسمندر ہوگا،ہورسے ن لیگ کے8 وفاقی اورصوبائی وزرابھی استقبال کیلئے نہیں پہنچے۔

نجی ٹی وی چینل ”جیو نیوز “کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف لندن سے لاہور واپسی پر سمجھ رہے تھے کہ طیارے سے اتریں گے تو لوگوں کاسمندر ہوگا،لیکن شہبازشریف نے اپنے بھائی کو بلا کر اس کی پیٹھ میں چھرا گھونپا،انہوں نے کہا کہ حیا کرواورشرم کروکی دہائی دینے والا سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی ایئرپورٹ نہ پہنچا،جبکہ لاہورسے ن لیگ کے8 وفاقی اورصوبائی وزرابھی استقبال کیلئے نہیں پہنچے،لوہے کاچناچبانے والابھی نہیں پہنچا،لیڈرسے برادران یوسف والاسلوک کیاگیا ،کیا کوئی اپنے قائد کے ساتھ ایسا سلوک کیا جاتا ہے جیسا نواز شریف کے ساتھ کیا گیا،اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ بلاول بھٹوزرداری کل لاہور آرہے ہیں جہاں سے وہ انتخابی جلسوں میں شرکت کے لئے قصور جائیں گے ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا چیک خواتین کے ہاتھ میں جاتاہے،بلاول بھٹوزرداری انتخابی مہم میں پارٹی منشور پر بات کر رہے ہیں،بلاول بھٹوزرداری واحدرہنماہیں جومذہب کوسیاست میں استعمال نہیں کررہے۔

مزید :

قومی -