نگران پنجاب حکومت نے پنشنرز کو خوشخبری سنا دی، کتنا اضافہ کر دیا گیا ہے؟ جان کر ہر کوئی خوشی سے اچھل پڑے گا

نگران پنجاب حکومت نے پنشنرز کو خوشخبری سنا دی، کتنا اضافہ کر دیا گیا ہے؟ جان ...
نگران پنجاب حکومت نے پنشنرز کو خوشخبری سنا دی، کتنا اضافہ کر دیا گیا ہے؟ جان کر ہر کوئی خوشی سے اچھل پڑے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران پنجاب حکومت نے پنشنرز کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے پنشن میں مجوزہ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کا نیا ترانہ سنیں
صوبائی وزیر خزانہ کی جانب سے جاری اعیامیہ کے مطابق کم سے کم پنشن 6 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دی گئی ہے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی فیملی کیلئے پنشن ساڑھے 4 ہزار سے بڑھا کر ساڑھے 7 ہزار مقرر کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 75 سال یا زائد عمر کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے پنشن 15 ہزار جبکہ 75 سال یا زائد عمر کے ریٹائرڈ ملازم کی فیملی کیلئے 11 ہزار 250 روپے مقرر کر دی گئی ہے اور ریٹائرڈ ملازمین کی مختلف درجہ بندیوں کیلئے 7.5، 10 اور 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
غیر ممالک میں مقیم ریٹائرڈ ملازمین بھی پنشن میں اضافے سے مستفید ہونگے تاہم بھارت اور بنگلہ دیش میں مقیم ریٹائرڈ ملازمین پنشن میں اضافے سے محروم رہیں گے، محکمہ خزانہ نے پنشن اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔