بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے لئے کام کرنیوالو ں کے ساتھ کیسا سلو ک کیا جاتا ہے؟تجزیہ کارمظہر عباس کی منطق نے سب کو 'ہلا' کر رکھ دیا، ایسی بات کہہ دی جس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا

بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے لئے کام کرنیوالو ں کے ساتھ کیسا سلو ک کیا جاتا ...
بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے لئے کام کرنیوالو ں کے ساتھ کیسا سلو ک کیا جاتا ہے؟تجزیہ کارمظہر عباس کی منطق نے سب کو 'ہلا' کر رکھ دیا، ایسی بات کہہ دی جس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے ”را“ کے لئے کام کرنیوالوں اور دیگر ملزمان کوگرفتار کرکے سزائیں نہیں دی جاتیں بلکہ ان کی پارٹی تبدیل کروائی جاتی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ بہت سے ملزمان کے بارے میں کچھ پتہ نہیں کہ کیا بنا؟ سانحہ بلدیہ کے ملزمان کا کیا بنا ؟ اور عذیر بلوچ آج کہا ں ہے ؟ انہوں نے کہا کہ ”را“ کے لئے کام کرنیوالوں اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو پکڑ کر سزائیں نہیں دی جاتیں بلکہ ان کی پارٹی تبدیل کر وائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ سانحہ بلدیہ میں ملزمان کی طرف سے لگا ئی گئی آگ کے نتیجے میں درجنوں افراد زندہ جلے کر جاں بحق ہو گئے تھے اور اس حوالے سے مختلف تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جن کی تحقیقات کی روشنی میں ایک سیاسی جماعت کے افراد کو اس المناک سانحہ کا ذمہ دارقرار دیا گیا مگر آج تک اس معاملے کو انجام تک نہیں پہنچایا جا سکا جبکہ لیار ی گینگ وار کے رسوائے زمانہ کردار عذیر بلوچ کو بیر ون ملک سے گرفتار کرکے لایا گیا اور رینجرز کی تحویل میں دیا گیا تھا ۔

مزید :

قومی -