پیپلزپارٹی نے شہید بی بی کے کیس کی اتنی پیروی نہیں کی جتنی ایان علی کے کیس کی پیروی کی :ملیحہ سومرو 

پیپلزپارٹی نے شہید بی بی کے کیس کی اتنی پیروی نہیں کی جتنی ایان علی کے کیس کی ...
پیپلزپارٹی نے شہید بی بی کے کیس کی اتنی پیروی نہیں کی جتنی ایان علی کے کیس کی پیروی کی :ملیحہ سومرو 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جیکب آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی مرکزی رہنما اور سابق نگران وزیر اعظم محمد میاں سومرو کی ہمشیرہ  ملیحہ سومرونےکہاہے کہ پی پی والوں نے تو شہید بی بی سے بھی وفانہیں کی، پیپلز پارٹی نے شہید بی بی کیس کی اتنی پیروی نہیں کی جتنی ایان علی کے کیس کی ،ہم نےسیاست کو خدمت سمجھ کر کیاکاروبارنہیں بنایا ،جن لوگوں نے سیاست کوکاروبا ربنایا آج ان کا ہرجگہ پر راستہ روکا جارہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں محمد میاں سومرو کی انتخابی کمپئین کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےملیحہ سومرو نے کہاکہ محمد میاں سومرونے ووٹ لئے بغیر عوام کی خدمت کی، ووٹ لینے والوں نے تو جیکب آباد کی عوام کو کچھ نہیں دیا ، دس سال حکومت کرنے والوں نے جیکب آبادکو کچھ نہیں دیا ،ترقی کے بجائے شہر کھنڈربنا ،ملنے والے فنڈز نمائندے کھاگئے ،ہسپتالوں  کی حالت زبوں حالی کا شکار ہے،بیروزگاری میں اضافہ ہواہے ،نوکریاں بیچی جارہی ہیں ،نہ گیس ،نہ بجلی ،نہ پانی عوام کی زندگی جانور سے بھی بدتربنادی گئی ہے ،نکاسی آب کانظام تباہ ہے ،ہرگھرمیں بیماری ہے ۔انہوں نے کہا کہ محمد میاں سومرو شہراورشہریوں کو غاصبوں ،راشیوں سے نجات دلانے آئے ہیں ،محمد میاں ملک کے بڑھے عہدوں پر فائزرہے، نگراں وزیراعظم ،چیئرمین سینٹ ،گورنر سندھ کے عہدوں پر رہتے ہوئے انہوں نے شہرکی ترقی کے لیے اقدامات کیے اورعوام کی خدمت کی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مخالفین کے ساتھ کوئی شریف شہری نہیں، ان کے پوسٹرزمیں ان لوگوں کے فوٹو لگے ہیں جو جرائم پیشہ ہیں ،عوام کے پیسے کی لوٹ مار کرنے والوں کے پیچھے نیب لگی ہوئی ہے اورتحقیقات کرررہی ہے ،ہم عوام سے ہونے والی ہر زیادتی کا حساب لیں گے ،عوام کی محبت ہمارے لیے فخر اورسرمایہ ہے، 25جولائی کو بلا چلے گا اورمخالفین نظر نہیں آئیں گے ۔

مزید : الیکشن /قومی اسمبلی /علاقائی /سندھ /جیکب آباد