نواز شریف اور مریم نواز کو سہالہ منتقل کرنے کے فیصلے کے بعد وہ کام بھی ہو گیا جس کا (ن) لیگ کو شدت سے انتظار تھا، جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نواز شریف اورمریم نواز کی چند روز میں سہالہ پولیس ریسٹ ہاؤس منتقلی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور انہیں اگلے تین سے چار روز میں منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔
جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اورمریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس میں منتقل کرنے کا فیصلہ ہونے کے بعد تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور اگلے تین سے چار روز میں دونوں کو سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کر دیا جائے گا۔ چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے پولیس ریسٹ ہاؤس سہالہ کو پہلے ہی سب جیل قرار دیا دے کر نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کو 13 جولائی کو لندن سے لاہور پہنچنے پر ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ دونوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد اور اور پھر بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔