”ٹریفک معاملات میں خواتین کو گرفتار کر کے یہاں رکھا جائے گا۔۔۔“ سعودی حکومت کے فیصلے نے خواتین کے پیروں تلے زمین نکال دی

”ٹریفک معاملات میں خواتین کو گرفتار کر کے یہاں رکھا جائے گا۔۔۔“ سعودی حکومت ...
”ٹریفک معاملات میں خواتین کو گرفتار کر کے یہاں رکھا جائے گا۔۔۔“ سعودی حکومت کے فیصلے نے خواتین کے پیروں تلے زمین نکال دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں سپریم کونسل آف مجسٹریسی نے ٹریفک سے متعلق معاملات میں خواتین کو حراست میں رکھنے کے مقام کے طور پر خصوصی چیمبرز تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا مقصد حادثات اور ٹریفک کی خلاف ورزیوں کے مقدمات میں خواتین کے خلاف عدالتی کارروائی کو جلد عمل میں لانا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق مذکورہ فیصلہ سعودی وزارت انصاف اور سپریم کونسل آف مجسٹریسی کے اْن اقدامات کی کڑی ہے جن کا مقصد مقدمات پر عمومی اور خواتین کے مقدمات پر خصوصی طور پر جلد از جلد نظر کرنا ہے۔خواتین کی سپورٹ کے لیے عدلیہ کے منصوبوں میں ماں کو تحویل میں لیے گئے بچے کی سرپرستی کا حق (جن صورتوں میں تنازع نہ ہو) بھی شامل ہے تا کہ اْس کو شہری احوال، پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات کے جائزے میں سہولت میسر آ سکے۔

مزید :

عرب دنیا -