''(ن) لیگی کارکنوں نے تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کو گھیرلیا اور پھر۔۔۔'' پھر ان کیساتھ کیا سلوک کیا? ایسی خبر آ گئی عمران خان بھی یقین نہ کر پائیں گے
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے73کی انتخابی مہم کے دوران پورن نگر میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کو گھیرلیااور لوٹا لوٹا کے نعرے لگادیئے،دوسری طرف تحریک انصاف کے میڈیا کوآرڈی نیٹر کا کہنا ہے کہ عمر ڈار الیکشن مہم کے دوران ن لیگ والوں سے ملنے گئے تو ن لیگ والوں نے بدتمیزی کی ۔
نجی ٹی وی’’ نیو نیوز‘‘ کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی راہنما و امیدوار این اے 73 عثمان ڈار کے بڑے بھائی عمر ڈار انتخابی مہم کے دوران صوبائی امیدوار چوہدری اخلاق کے ساتھ محلے پورنگر میں موجود تھے کہ اسی دوران مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے کارکنوں نے انہیں گھیرلیا، نعرے لگائے اور انہیں لوٹا لوٹا کہا اور انہیں دھکے دے کر محلے سے نکل جانا کا کہا جس کے بعد عمر ڈار اور ان کے ساتھیوں نے وہاں سے نکلنے میں ہی عافیت جانی ۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکن بھی غصے میں آگئے اور دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کی۔تحریک انصاف کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں تاہم ن لیگ انتشار کی سیاست کررہی ہے کیونکہ اسے شکست کاسامناہے۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔