”جب پرویز خٹک بھی جیالے تھے!!!“ معروف صحافی سلیم صافی پرویز خٹک اور بینظیر بھٹو شہید کی ’انمول‘ تصویر سامنے لے آئے، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

”جب پرویز خٹک بھی جیالے تھے!!!“ معروف صحافی سلیم صافی پرویز خٹک اور بینظیر ...
”جب پرویز خٹک بھی جیالے تھے!!!“ معروف صحافی سلیم صافی پرویز خٹک اور بینظیر بھٹو شہید کی ’انمول‘ تصویر سامنے لے آئے، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کی کارنر میٹنگ کے دوران پیپلز پارٹی کے جیالوں کیلئے استعمال کی گئی زبان پر ہر طرف سے مذمت کی جا رہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کا نیا ترانہ سنیں
انہوں نے ایک کارنر میٹنگ میں خطاب کے دوران کہا تھا کہ جن لوگوں کے گھروں پر پی پی پی کے جھنڈے لہراتے ہیں وہ طوائف کے بچے ہیں۔ ان کے خطاب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تو وائرل ہے ہی مگر اب معروف صحافی سلیم صافی اس وقت کی ایک انمول تصویر سامنے لے آئے ہیں جب پرویز خٹک بھی ”جیالے“ تھے۔

سلیم صافی نے پرویز خٹک کی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”جب پرویز خٹک بھی جیالے تھے!!!“


یہ تصویر سامنے آنے کے بعد پرویز خٹک کا دفاع کرنے والے بھی بہت کچھ سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل وائرل ہو گئی ہے۔