پیپلزپارٹی پی پی 150 کے ٹکٹ ہولڈر چودھری منشاء حادثہ میں زخمی

پیپلزپارٹی پی پی 150 کے ٹکٹ ہولڈر چودھری منشاء حادثہ میں زخمی

لاہور(سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی کے کارکن اور پی پی 150سے پارٹی ٹکٹ ہولڈر چوہدری منشاء پرنس کے صاحبزادے وقاص منشاء پرنس حادثہ میں شدید زخمی ہو گئے۔انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر شفٹ کر دیا گیا جبکہ اس واقع کی اطلاع ملتے ہی پارٹی رہنماؤں میاں لئیق،شہباز محمود بھٹی،سہیل ملک،شہناز کنول،جاوید انور بھٹی، صداقت غوری،عامر سہیل بٹ،اصغر علی،اشفاق گلزار، خاور شاہ سمیت دیگر رہنماؤں نے ان کی عیادت کی۔ اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔اس موقع پر وقاص منشاء پرنس نے کہا کہ میں پارٹی رہنماؤں کا شکر گزار ہوں کہ جو مشکل گھڑی میں مجھے دیکھنے آئے۔

اور میری عیادت کی۔جبکہ پارٹی کے دیگر سینئر رہنماؤں ڈاکٹر منور،چوہدری جاوید اضتر،شاہدہ جبیں،یامین خان آزاد نے فون پر ان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کیساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...