میت پر ٹیکس اور رانا ثناء اللہ کے ساتھ ناروا سلوک،اسمبلی میں مذمتی قراردادیں جمع

  میت پر ٹیکس اور رانا ثناء اللہ کے ساتھ ناروا سلوک،اسمبلی میں مذمتی ...

لاہور(نمائندہ خصوصی،لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن)رکن پنجاب اسمبلی ملک ظہیراقبال نے میت دفنانے پر 1600روپے ٹیکس لگانے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس گھٹیااور شرمناک ٹیکس لگانے کی تجویز کو فی الفور واپس لیا جائے۔دریں اثناء رکن صوبائی اسمبلی کنول نعمان نے اسمبلی ممبران کو کیمپ جیل وزٹ کی اجازت نہ ملنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں ایک مذمتی قرارداد جمع کروادی۔دوسری طرف رکن اسمبلی عظمیٰ بخاری نے رانا ثناء اللہ کے ساتھ جیل میں انسانیت سوز سلوک رواں رکھنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔مسلم لیگ ن کے رکن محمد افضل گل نے تحصیل حاصل پور کو ضلع بنانے کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرا دی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...