رقم چھیننے میں مزاحمت‘ڈاکوؤں نے شہری کو ٹانگ میں گولی مار دی

رقم چھیننے میں مزاحمت‘ڈاکوؤں نے شہری کو ٹانگ میں گولی مار دی

ملتان ( وقائع نگار)تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے شہری سے تین ہزار روپے چھین لئے مزاحمت پر اسکی ٹانگ پر فائر مار دیا۔جیسے زخمی حالت میں نشتر منتقل کر دیا گیا ہے(بقیہ نمبر25صفحہ7پر)

تفصیل کیمطابق دنیا پور روڈ کا رہا ئشی 25 سالہ مجاہد کام سے گھر سے واپس جا رہا تھا کہ راستے میں تین نامعلوم مسلح افراد نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیا اور جیب سے تین ہزار روپے نکال لئے۔مجاہد نے مزاحمت کی تو ملزمان نے اسکی ٹانگ پر گولی ماردی جسے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔علاقہ ازیں صدر شجاعباد کے علاقہ میں 4 نامعلوم مسلح افراد نے گن وپائنٹ پر راناسلیم سے 5 ہزار روپے اور موٹرسائیکل چھین لی اور ہوائی فائرنگ کرتے ہو ئے فرار ہو گئے۔متعلقہ پولیس نے کا روائی کا ا?غاز کر دیا ہے۔جبکہ گجر کھڈہ سے نامعلوم افراد نے اے ٹی ایم سے پیسے نکلو انے والے شہری حسین کو لوٹ لیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...