قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 24جولائی تک ملتوی

قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 24جولائی تک ملتوی

ملتان (خبر نگارخصو صی) ایڈیشنل سیشن جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مزید گواہوں کے بیانات ریکارڈ(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

کرنے کے لیے سماعت 24 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں گزشتہ روز سماعت پر گواہ سب انسپکٹر بشیر احمد اور نور اکبر پیش ہوئے جبکہ ملزم وسیم سے موبائل برآمد کرنے والے سب انسپکٹر بشیر احمد کے بیانات قلمبند کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے مقتولہ کے بھائی ملزم وسیم کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا جبکہ ملزم مفتی عبدالقوی، ظفر، باسط اور حق نواز بھی عدالت پیش ہوئے۔

قندیل بلوچ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...