یوٹیلی سٹورز میں خوردبرد‘ ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرنیکا حکم

یوٹیلی سٹورز میں خوردبرد‘ ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرنیکا حکم

ملتان (خبر نگارخصو صی)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا سامان خوردبردکرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ایف آئی اے کے مطابق ریجنل مینیجر یوٹیلیٹی سٹورز مظفرگڑھ نے سال 2011ء سے 2015ء تک (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

انچارج یوٹیلیٹی سٹور محمد ناصر عباس کے خلاف مجموعی طور پر 36 لاکھ 9 ہزار 751 روپے کا سامان خرد برد کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کرایا جس میں ملزم کو گرفتار کر کے قبل ازیں جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا تاہم مزید تفتیش اور برآمدگی باقی ہونے کی وجہ سے مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔

یوٹیلٹی سٹورز

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...