مرید عباس قتل کی تحقیقات میگا مالیاتی سکینڈل میں داخل کئی اہم انکشافات،30سرمایہ کار سامنے آگئے

  مرید عباس قتل کی تحقیقات میگا مالیاتی سکینڈل میں داخل کئی اہم ...

کراچی (سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں)کراچی میں اینکر پرسن مرید عباس اور ان کے دوست خضر حیات کے قتل کی تحقیقات ایک بڑے(بقیہ نمبر21صفحہ7پر)

 ما لیاتی سکینڈل میں داخل ہوچکی ہیں، ایف آئی اے، ایف بی آر اور دیگر اہم ادارے بھی معاملے کی چھان بین میں شامل ہوگئے ہیں،اس سلسلے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، تازہ رپورٹس کے مطابق ملزم عاطف کے پاس بعض اینکر پرسنز، میڈیا سے تعلق رکھنے والے ا فر ا د اور دوستوں نے بھاری سرمایہ کاری کر رکھی تھی، جن میں سے پولیس نے لگ بھگ 30بڑے سرمایہ کاروں کی تفصیلات جمع کی ہیں اوران کے بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔عاطف زمان کے مالیاتی سکینڈل میں کس نے کتنا مال لگایا، ذرائع کے مطابق عاطف زمان کے پاس اس کے سسر اور بھائی کی بھی بھاری سرمایہ کاری نکلی ہے۔رپورٹ کے مطابق عاطف زمان کو 54کروڑ روپے کا سب سے زیادہ سرمایہ یاسر نامی شخص نے دیا تھا، جس کے بعد دوسرے نمبر پر ایاز شوکت کی اہلیہ صدف ہیں جن کی 17کروڑ 2 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری سامنے آئی ہے جبکہ مقتول اینکر مرید عباس نے 11 کروڑ ساڑھے 72 لاکھ روپے کا سرمایہ ملزم عاطف کو فراہم کیا تھا۔عمر حیات نے 8 کروڑ 56 لاکھ جبکہ اینکر مدثر اقبال نے 7 کروڑ 50 لاکھ 57 ہزار لگا رکھے تھے۔ ملزم عاطف کے سسر عظیم خان نے بھی اپنے داماد کو 4 کروڑ 52 لاکھ 17 ہزار سرمایہ کاری کے نام پر دیئے۔ ایک بینک منیجر سیف نے 3 کروڑ 91 لاکھ 75 ہزار روپے کی سرمایہ کاری کی جبکہ ایک اینکر پرسن فواد زیدی نے تین کروڑ 34 لاکھ روپے منافع پر دے رکھے تھے۔عدنان مصطفی نے 2 کروڑ 92 لاکھ جبکہ حنین نے 2 کروڑ 72 لاکھ روپے دیئے۔ پروڈیوسر لبنی احمد نے ایک کروڑ 75 لاکھ جبکہ ہمایوں نے ایک کروڑ 95 لاکھ دیئے۔عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کے نام بھی ایک کروڑ 50 لاکھ 50 ہزار کی سرمایہ کاری نکلی ہے۔ ماجد حسین کا ایک کروڑ 29 لاکھ جبکہ عرفان حیدر کے ایک کروڑ 21 لاکھ روپے کا ریکارڈ سامنے آیا ہے۔ ایک ریٹائرڈ میجر مدثر کے ایک کروڑ 20 لاکھ اور ایک مکینک صابر کی 87 لاکھ روپے کی انویسٹمنٹ سا منے آئی ہے۔ایک شہری حماد خان 72 لاکھ، بینش اقبال نے 37 لاکھ، سدرا سید نے 35 لاکھ روپے سرمائے پر لگائے۔ کرن شاہ نے ساڑھے 18 لاکھ اور شاہد نے 17 لاکھ 56 ہزار روپے کی سرمایہ کاری کی۔سرمایہ کاری کرنیوالے دیگر شہریوں میں راجہ محمود، عزیز عباسی، طارق راجپوت بھی شامل ہیں۔

مرید عباس قتل 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...