پولیس ٹیم پر حملہ کرنیوالے 2ملزموں کو جوڈیشل ریمارنڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

پولیس ٹیم پر حملہ کرنیوالے 2ملزموں کو جوڈیشل ریمارنڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

ملتان (خبر نگارخصو صی)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے پولیس ٹیم پر حملہ کرنے کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ممتازآباد کے مطابق پولیس کی جانب سے ملزموں کو روکنے پر ملزم اللہ دتہ اور محمد اکرام نے پولیس پر حملہ کر دیا جس پر ان کو گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا جس میں ملزموں کے خلاف مختلف تھانوں میں دیگر مقدمات درج ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے تاہم مذکورہ مقدمہ میں تفتیش اور برآمدگی مکمل ہو چکی ہے اسلئے جوڈیشل ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...