ایم ڈی اے‘ غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کیخلاف آپریشن‘ روڈ نیٹ ورک‘سیوریج تباہ

ایم ڈی اے‘ غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کیخلاف آپریشن‘ روڈ نیٹ ورک‘سیوریج ...

ملتان (سپیشل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے تنویر اقبال کی ہدایت پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں /لینڈ سب ڈویژنوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں / لینڈ سب ڈویژنوں کے خلا ف کاروائی کرتے ہوئے سورج میانی موضع کموکھور میں شیخ عمر دین کی نور محل کے نام سے غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن،موضع بنڈہ سندیلہ میں محمد یونس خان اور عاصم کالرو کی بغیر نام کے لینڈ سب ڈویژن جبکہ موضع بچ مبارک غوث الاعظم روڈ عبدالطیف بچہ کی علی ٹاؤن کے نام سے غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن کا روڈ نیٹ ورک،سیوریج اور چار دیواری گرا دی گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف یہ آپریشن بلا امتیاز کیا جا رہا ہے۔ جو کہ مسلسل جاری رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے علاوہ غیر قانونی کمرشل تعمیرات کا نوٹس لینے کے لئے سروے شروع کیا جا رہا ہے۔ جن کے خلاف بہت جلد وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کیا جائے گا۔

تباہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...