جعلی اشتہار‘ سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے والی ایجنسیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
ملتان (سٹی رپورٹر)بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے خدام الحجاج کے نام پر جعلی اشتہار شائع کر کے سادہ لوح عوام کو لوٹنے والی ایجنسیوں کے خلاف قانونی (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)
کارروائی کیلئے کیسز ایف آئی اے کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ خدام الحجاج کے نام پر جعلی ایجنسیوں کی جانب سے خدام الحجاج کے نام پر سادہ لوح عوام کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلہ میں بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے وضاحت کی ہے کہ خدام الحجاج کی بھرتی کیلئے کسی بھی ریکروٹنگ ایجنسی کو کوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ بیورو آف امیگریشن نے اپنے ایک بیان عوام سے اپیل کی ہے کہ خدام الحجاج کیلئے کسی کو بھی کوئی رقم ہرگز ادا نہ کریں، جعلی اشتہار شائع کر کے سادہ لوح عوام کو لوٹنے والی ایجنسیوں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے کیسز ایف آئی اے کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جعلی اشتہار